امتحان میں کامیابی کا راز



اپنے حصے کا کا م کیے بغیر'دعا' پر بھروسہ کرنا حماقت ہے اور اپنی محنت پر

بھروسہ کر کے دعا سے گریز کرنا تکبر ہے۔۔ (شیخ سعدی 


امتحان میں کامیابی کا راز
امتحان میں کامیابی کا راز

یاد رکھیے، دعا اور وظیفے کی اپنی جگہ ہے لیکن *کوئی بھی کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی* کیونکہ کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہوتا ہے. اس لیے دعا کے ساتھ ساتھ محنت اور پڑھائی بھی بہت ضروری ہے. امتحان میں کامیابی زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی بہترین دعا اور وظیفہ درود ابراھیمی ہے. درود شریف پڑھنے کی جہاں بے شمار برکتیں اور فضیلتیں ہیں، وہیں درود ابراھیمی پڑھنے سے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے. درود ابراهیمی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
*ہاں! محنت شرط ہے۔*


امتحان کی تیاری کرنے کے دوران ہر کتاب کے مطالعہ اور تکرار سے قبل یہ دعا تین بار پڑھیں :
*رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي، وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي، يَفْقَهُوا قَوْلِي*
یاد کرنے ، سمجھنے میں اگر مشکل ہو تو:۔
 *اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا*
ترجمہ :: ’’اے اﷲ! کوئی کام آسان نہیں ہے مگر وہی جسے تو آسان کردے اور تو مشکل کام جب چاہے، آسان کردیتا ہے۔‘‘
 امتحان ہال میں جانے سے قبل گھر میں دو رکعت صلوة الحاجت پڑھیں جس میں پہلی رکعت میں *سورة الإنشراح* اور دوسری رکعت میں *سورة النصر* پڑھیں اور دعا کریں۔

امتحان ہال میں داخل ہوتے وقت یہ آیت کریمہ تین بار پڑھیں

سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ

آپ ہی کی ذات پاک ہے جوکچھ علم آپ نے ہمیں دیا ہے اس کے سوا ہم کچھ 
نہیں جانتے ۔ حقیقت میں علم و حکمت کے مالک تو صرف آپ ہیں
ایسے بہت سے عنوانات اور نئی خبروں کو پڑھنے کے لئے baseers creation کے ساتھ جاری رکھیں۔


امتحان میں کامیابی کا راز

اس طرح کی دیگر معلومات کے لیے baseer's creation پر پڑھتے رہیں۔


No comments:

Post a Comment