Nishtha 3.0 in Urdu Module 1 : Guidelines for Implementation of NISHTHA Module 1 Q&A

 

Nishtha 3.0 in Urdu Module 1 : Guidelines for Implementation of NISHTHA Module 1 Q&A
Nishtha 3.0 In Urdu Module 1


NISHTHA ( fln ) 3.0 Course 1 : 1 Jan to 30 Jan 2022

نشٹھا کورس 1 : بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی مشن کا تعارف

وزارت تعلیم ، حکومت ہند نے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی مشن کا آغاز کیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں بچوں میں خواندگی اور اعداد کی مہارت کو بڑھانے کے لیے رہنما خطوط فراہم کیے ہیں۔ یہ ماڈیول مشن کے عممومی و خصوصی مقاصد سے متعلق ہے اور مختلف شراکت داروں کے کردارپر روشنی ڈالتا ہے۔

سوال  1 :   بنیادی تعلیم یا خواندگی کا مطلب اسکول کی تعلیم کے بنیادی مرحلےکے دوران مناسب ۔۔۔۔۔۔۔۔کی تعمیر کرنا ہے۔

جواب :۔   خواندگی اور اعداد شناسی کی مہارتیں ۔

سوال 2 :   پری اسکول کی تعلیم ۔۔۔۔۔ پری اسکول سے ابتدائی پرائیکلاسوں تک کی تعلیم کویقینی بناتی ہے۔وجہ سے طلبا کی کارگردگی اور اسکول میں ان کے برقرار رہنے کی شرح بہتر ہوتی ہے۔

جواب :۔   ہموارمنتقلی

سوال 3 :   اسکول کی تعلیم کے بنیادی مرحلےکے دوران مناسب خواندگی اور اعداد شناسی  کی مہارت کی تعمیر کس کا مقصدہے؟

جواب :۔  بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی مشن

سوال 4  :  تمام بچوں کے لیے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی کا حصول لازمی طور پر ایک قومی ۔۔۔۔۔۔ بن جانا چاہئے۔

جواب :۔  مشن

سوال 5 :    بنیادی خواندگی اور اعدادشناسی پر ایک نیشنل مشن ۔۔۔۔۔۔ کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔

 جواب :  وزارت تعلیم

سوال  6:  قومی بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی مشن اس بات کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ تک ہمارے بچے معنی کے ساتھ پڑھنے کی مہارت اور بنیادی ریاضی اور اعداد کی مہارت حاصل کرلیں۔

جواب :۔  درجہ سوم

سوال 7:  تمام شراکت داروں یعنی اساتذہ والدین ، طلبا اور کمیٹی کو ۔۔۔۔۔۔ کی مضبوط بنیادبنانے کے لیے شامل کریں۔

جواب :۔  زندگی بھر آموزش

سوال 8 :  این ای پی نے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی کو حاصل کرنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔ کی آخری تاریخ طے کی ہے۔

جواب :۔  2025

سوال 9 :  حکومت کے ساتھ ساتھ بنیادی خواندگی اور اعدادشناسی کے لیے وسائل کی صلاحیت پیداکرنا اور ان کو فروغ دینا بھی ۔۔۔۔۔۔ کی ذمہ داری ہے۔

جواب :۔  این جی اوز

سوال 10 :  حکومت میں ای سی سی ای کو بنیادی طور پر انٹیگریئڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز مراکز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ جنھیں ۔۔۔۔۔۔۔ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جواب:۔   آنگن واڑیاں

سوال 11 :  این ای پی 2020 کی خواہش ہے کہ تمام بچے ریاضی اور عداد کی بنیادی مہارت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔ سیکھیں۔

جواب:۔   لکھنا پڑھنا

سوال 12 :  مشن کا نقطہ نظر یہ ہےکہ ہر بچہ ۔۔۔۔۔ کے آخر میں پڑھنے ، لکھنے اور عددی خواندگی کی مطلوبہ قابلیت حاصل کرلے۔

جواب :۔  تیسری جماعت اور پانچوی جماعت تک

سوال 13 :  بنیادی خواندگی اور اعدادشناسی مشن ایک ۔۔۔۔۔ ہے۔

جواب :۔  قومی اقدام

سوال 14 :   این پی ای کے مطابق دوپہر کے کھانے کے پروگرام کو پرائمری اسکولوں میں پریپریٹری کلاسوں تک بڑھایاجائیگا۔ یہاں پریپریٹری کلاس کا مطلب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب :۔  اول سے پہلے کی کلاس

سوال 15 :۔  این ای سی آرٹی ملک کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے کی حیثیت سے مواد تیار کرنے اور اساتذہ معلمین کی تربیت کے ذریعے ۔۔۔۔۔۔ اہداف کے حصول میں اہم کردار اداکرتی ہے۔

جواب :۔  بنیادی خواندگی اور اعدادشناسی

سوال 16 :  بنیادی تعلیم کی کوجہ ۔۔۔۔۔ ہے۔

جواب :۔   بچے کی جامع نشونماپر

سوال 17 :  ای سی سی ای ۔۔۔۔۔۔  کی مدت ہے۔

جواب :۔  پیدائش سے آٹھ سال کی عمر تک

سوال 18 :  این ای پی 2020 کے ذریعہ تجویز کردہ نئے 4+3+3+5 ڈھانچے میں 3 سال کی عمر سے ہی ۔۔۔۔۔۔۔ کی ایک مضبوط بنیاد کی شکل میں شامل کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد بہتر مجموعی تعلیم ، ترقی ، اور بہبودی کو فروغ دینا ہے۔

جواب :۔  ای سی سی ای

سوال 19 :   ریاسوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا کردار ۔۔۔۔۔۔ ہوگا ۔

جواب :۔   اہداف کے حصول کے لیے لمبے ایکشن پلان بنانا

سوال 20 :  ایس ڈی جی کا ہدف 4،2 اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام لڑکیاں اور لڑکے ( بشمول پسماندہ گروپوں سے تعلق رکھنے والے یا معذور ، کمزور صحت والے) 2030 تک معاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ نگہداشت اور پری پرائمری تعلیم تک رسائی حاصل کرلیں تاکہ وہ پرائمری تعلیم کے لیے تیار ہوں۔

جواب :۔  ابتدائی بچپن کی نشونما


اس طرح کی دیگر معلومات کے لیے baseerscreation پر پڑھتے رہہں۔

No comments:

Post a Comment