آونلہ کا مربہ اور اچار بنانے کا طریقہ ۔ آونلہ کے فائدے

آونلہ کا مربہ بنانے کا طریقہ


       ایک کلو آونلہ لیں ، اس کو خوب چھید کریں، چھیدتے وقت اس میں سے جو پانی نکلتا ہے۔اس کو فریج میں محفوظ رکھ کر تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں ، پھر آونلہ کو کھانے کے چونے کے     پانی میں بھگوکر ۲۴گھنٹہ رکھ دیں ۔ اس طرح دودن کریں ، پھر ایک کلو شکر کا شیرہ بناکر اس میں آونلہ چھوڈدیں آونلہ ڈسمبر اورجنوری کے موسم میں ملتا ہے۔   
       فریج میں کوئ چیز کھلی نہ رکھیں یہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے ۔ فریج    میں گرم گرم چیزیں ، چیکو ، کیلا ، کاجو اور کچی چیزیں اور جلد خراب ہونی والی چیزیں نہ رکھیں۔      

           

   آونلہ کا اچار بنانے کا طریقہ                

           ایک کلو آونلہ لیں اور اس کو چکنی مٹی یا شیشہ کے برتن میں رکھ دیں ، اوپر سے نمک ڈال دیں ، اس طرح تھوڑی کالی مرچ تھوڑی کلونجی ، تھوڑی لہسن ڈال لیں اور اس کا منھ باندھیں ، چالیس دن دھوپ میں رکھ دیں ۔ کبھی کبھی اسے ہلاتے رہیں چالیس دن کے بعد اچار تیار ہے۔ اس میں بھی بہت فائدہ ہے۔ انشااللہ اس کے فائدوں کے بارے میں ہم اگلی تحریر میں لکھیں گے۔       



آونلہ کا مربہ بنانے کا طریقہ

آونلہ کا مربہ بنانے کا طریقہ


No comments:

Post a Comment